سعودی عرب کا سال 2016ء کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش

سعودی عرب کا سال 2016ء کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش

سعودی عرب کا سال 2016ء کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کا سال 2016ء  کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں گزشتیہ روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 840 ارب ریال یعنی 224 ارب ڈالرز  اور آمدن کا تخمینہ 513 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2015ء  کے دوران میں 608 ارب ریال آمدن ہوئی ہے۔ اس میں سے 73 فیصد تیل کی فروخت سے حاصل ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے۔ انھوں نے گذشتہ بدھ کو سعودی شوری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ اقتصادی اصلاحات کے لیے ہمارا ویژن مفاد عامہ کو موثر بنانا، اقتصادی وسائل کو بروئے کا لانا اور سرکاری سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔ سعودی شوری کونسل کی معاشی اور توانائی کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر فہد بن جمعہ نے العربیہ کو بتایا  کہ نیا بجٹ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 45 ڈالرز فی بیرل کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے مختلف چیزوں میں دیے جانے والے سبسڈی کو ختم کرنے یا فیسوں اور محصولات کی شرح میں اضافے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply