برازیل نے اپنے ملک میں اسرائیل کے نئے سفیر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا

اسرائیل کے نئے سفیر دانی دیان

اسرائیل کے نئے سفیر دانی دیان

یروشلم ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوں تو اسرائیل کی بربریت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ فلسطینیوں کو تباہ کرنے اور ان کے جائیدادوں پر قبضے کرنے والے کو اسرائیلی حکومت بلند مرتبوں سے نوازتی ہے۔ ایسے ہی 4 ماہ قبل اسرائیل نے Dani Dayan نامی ایک یہودی آباد کار کو برازیل میں اپنا سفیر تعینات کر دیا مگر برازیل نے وہ اقدام اٹھایا جو آج تک کوئی اور ملک نہ اٹھا سکا۔ اس نے کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے اس غاصب کو اپنے ملک میں بطور سفیر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ Dani Dayan یہودی آباد کاری تحریک کا سربراہ رہ چکا ہے اور مغربی کنارے میں اس نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کر کے کئی یہودی بستیاں آباد کی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب اسرائیلی حکومت برازیل کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے برازیل کو کہا گیا ہے کہ وہ Dani Dayan کو بطور سفیر قبول کر لے ورنہ اس کو سفارتی طور پر ڈی گریڈ کر دیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی زیادہ تر طاقتیں فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی سمجھتی ہیں۔ سابق اسرائیلی سفیر Reda Mansour گزشتہ ہفتے برازیل سے واپس اسرائیل پہنچ چکے ہیں مگر نئے سفیر کی تعیناتی پر تنازعہ حل نہیں ہو سکا۔ اسرائیل اسی غاصب کو سفیر بنانے پر بضد ہے اور برازیل بھی اپنے موقف پر قائم ہے کہ وہ اسے اپنے ملک میں سفیر تعینات نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ برازیل Dani Dayan کو بطور سفیر قبول نہ کر کے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ اسرائیل کی نائب وزیر خارجہ Tzipi Hotovely کا ایک اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ اگر برازیل نے Dani Dayan کی تعیناتی قبول نہ کی تو ہم اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیں گے اور سفارتی درجہ بندی میں برازیل کو دوسرے درجے پر لے آئیں گے۔ Tzipi Hotovely کا کہنا تھا کہ ہم برازیل میں موجود یہودی کمیونٹی اور برازیلی صدر کے قریبی رفقائے کار کے ذریعے برازیل پر دبائو ڈال رہے ہیں۔  اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu براہ راست بھی برازیلی صدر سے اس معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف برازیل حکومت نے اس معاملے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم برازیل کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ برازیل کبھی Dani Dayan کو بطور سفیر قبول نہیں کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply