جاپان نے جنگ عظیم دوئم میں کورین خواتین کو جنسی غلام بنائے جانے پر معافی مانگ لی

جاپانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم فومیو کشیدا  اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سے مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے

جاپانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سے مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان نے جنگ عظیم دوئم میں کورین خواتین کو جنسی غلام بنائے جانے کے معاملہ پر معافی مانگ لی ہے۔  چینی سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ Fumio Kishida نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے جنگ عظیم دوئم کے دوران  جاپان کی جانب سے کورین خواتین کو جنسی غلام بنائے جانے پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔جاپانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم Fumio Kishida  کا یہ بیان اپنے جنوبی کورین ہم منصب Yun Byung-se کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بیان دیا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے لوگوں کے جسمانی اور نفسیاتی طور پر پیچیدہ زخم خوردہ ہونے پر دل سے معاملے پر معافی کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا کہ جاپان حکومت کمفرٹ وویمن  ایشو کے معاملے پر اپنی مکمل ذمہ داری سمجھتی ہے  کہ جاپانی آرمی کے ماتحت سینکڑوں خواتین کی عزت اور عظمت تذلیل کی گئی۔ واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے کورین خواتین کو جنسی غلام بنائے جانے کے معاملے پر ماضی میں معذرت خوانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply