ایران نے 8.5 ٹن یورینیم روس میں رکھوا دی

ایرانی جہاز 805 ٹن افزودہ یورینیم لے کر ماسکو پہنچ گیا ہے۔

ایرانی جہاز 805 ٹن افزودہ یورینیم لے کر ماسکو پہنچ گیا ہے۔

تہران، واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی جہاز 805 ٹن افزودہ یورینیم لے کر ماسکو پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے تلف شدہ افزودہ یورینیم لے کر ایک بحری جہاز روس پہنچ گیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے بڑی مقدار میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بیرون ملک منتقل کر کے اہم قدم اٹھایا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یہ بیان ایران کی جانب سے 805 ٹن افزودہ یورینیم کی کھیپ روس کو روانہ کرنے کے بعد دیا ہے۔ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ رواں برس جولائی میں ہوا تھا، جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنناے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کم کرے گا اور یورینیم کی افزدگی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹری فیوجز کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔ جان کیری نے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے کے تحت اہم شرائط پر عملدرآمد سے جوہری معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply