جرمن چانسلر انجیلا مرکل 2015 ء کی بااثر ترین شخصیت قرار، پیوٹن کا دوسرا نمبر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روس کے صدر پیوٹن

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روس کے صدر پیوٹن

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

سال 2015 ء میں دنیا کی بااثر ترین شخصیت کا اعزاز جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو حاصل رہا، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دوسرے نمبر پر رہے۔ فرانسسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسسی صحافیوں نے انجیلا مرکل کو رواں سال کی بااثر ترین شخصیت  یورپی اتحاد میں ترک وطنی کے بحران کے حل اور یونان کے سرکاری قرضوں کی ادائیگی کے مسئلے کے حل کی وجہ سے چنا جبکہ انھیں مجلہ ٹائم کے مطابق بھی سال کی اہم ترین شخصیت قرار دیا گیا۔ جاری کردہ فہرست میں روسی صدر کو دوسرا مقام حاصل رہا ہے۔ اس سے قبل 2014 ء کی ریٹنگ میں پیوٹن پہلی پوزیشن پر رہے تھے۔

No comments.

Leave a Reply