سوئیڈن میں 9 ہزار 500 سال پرانا دنیا کا قدیم ترین درخت دریافت

سوئیڈن میں 9 ہزار 500 سال پرانا دنیا کا قدیم ترین درخت دریافت

سوئیڈن میں 9 ہزار 500 سال پرانا دنیا کا قدیم ترین درخت دریافت

سوئیڈن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئیڈن میں دنیا کا قدیم ترین درخت دریافت کیا گیا ہے جو محتاط اندازے کے مطابق 9 ہزار 500 سال پرانا ہے۔ اسے قدیم درخت کو پرانے Tjikko کا نام دیا گیا ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہا ہے، اسے Physical Geography کے ایک پروفیسر نے 2004 ء میں دریافت کیا تھا جبکہ اس درخت کی درست عمر معلوم کرنے کے لیے کاربن 14 سے مدد لی گئی ہے۔اس سے قبل زمین پر آنے والے برفانی عہد (ice age) میں سمندر آج کے مقابلے میں 120 میٹر نیچے تھا  اور درجہ حرارت کی وجہ سے وہ بونسائی درختوں کی طرح چھوٹا رہ گیا تھا اور زندہ رہا  کیونکہ بڑے درخت اتنے عرصے تک نہیں رہتے اور ختم ہو جاتے ہیں۔ اس درخت کی اونچائی 13 فٹ ہے اور اسی کی نسل کے دیگر درخت کرسمس پر سجاوٹ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ سوئیڈن کے صوبے Dlarna میں موجود اس درخت کا تنا جوں ہی ختم ہوتا ہے وہیں سے ایک اور تنا نکل آتا ہے اور اس طرح درخت زندہ رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ درخت ہر موسم کا مقابلہ کر سکتا ہے اور نیا تنا اگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  دوسرے نمبر پر قدیم ترین درخت کیلیفورنیا کی سفید پہاڑیوں پر پائے جاتے ہیں جو 5 ہزار سال پرانا ہیں۔

No comments.

Leave a Reply