ہیلری کلنٹن دنیا کی پسندیدہ ترین خواتین میں پہلے، ملالہ یوسفزئی دوسرے نمبر پر

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی Gallup پول کے مطابق سال 2015 ء میں بھی سابق امریکی وزیر خارجہ Hillary Clinton مسلسل 14ویں سال بھی دنیا کی پسندیدہ ترین خاتون قرار پائی ہیں جبکہ لڑکیوں کی تعلیم میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی Malala Yousafzai کو دوسری پسندیدہ ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ Gallup پول کے مطابق Hillary Clinton کو 20 ویں مرتبہ دنیا کی پسندیدہ ترین خاتون کا اعزاز ملا ہے جس کے بعد وہ مسلسل 14 ویں مرتبہ پسندیدہ ترین خاتون کہلانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ پول میں امریکی صدر Barack Obama کو 8 ویں مرتبہ دنیا کا پسندیدہ ترین انسان قرار دیا گیا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ Malala Yousafzai کو دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے جو ان کی شخصیت کی مقبولیت کا آئینہ دار ہے۔ دسمبر میں کیے گئے سروے کے دوران 18 سال سے زائد عمر کے 824 افراد سے سوالات کیے گئے جس میں سے 13 فیصد نے Hillary Clinton کے حق میں رائے دی جبکہ 5 فیصد کا کہنا تھا کہ Malala Yousafzai دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خاتون ہیں۔ Oprah Winfrey اور Barack Obama کی اہلیہ Michelle Obama مشترکہ طور پر خواتین میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں میں امریکی صدر باراک اوباما 17 فیصد کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے مرد قرار دیئے گئے جبکہ Pope Francis اور امریکی صدارت کے متنازعہ امیدوار Donald Trump 5 فیصد کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ Gallup پول کی تاریخ میں پہلی 10 پوزیشنز میں سب سے زیادہ بار Billy Graham کا نام آیا جسے 59 بار پہلی 10 پوزیشنز میں سے کسی نہ کسی پوزیشن کے حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ برطانوی Queen Elizabeth دوئم اس فہرست میں دوسری نمبر پر رہیں وہ پہلی 10 پوزیشن میں 47 بار منتخب کی گئیں اور سابق برطانوی وزیر اعظم Margaret Thatcher 34 بار منتخب ہو کر تیسرے نمبر پر رہیں۔

No comments.

Leave a Reply