بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی امتیاز کو فروغ دے رہی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی

کیرالہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے نامور سماجی مصلح مسٹر Narayana Guru کی وراثت پر ‘قبضہ’  اور گرو کی تعلیمات کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش کر کے ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق Narayana Guru کی خانقاہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ تعصب، فرقہ وارانہ نظریات اور معاشرے کو تقسیم کر کے سیاسی طاقت حاصل کرنے والے Narayana Guru کے ساتھ اس سے بڑا دھوکہ نہیں کر سکتے۔ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ Narayana Guru نے سماجی انصاف، آزادی اور مساوات کا درس دیا جس کی آج کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ Narayana Guru نے مذہبی تنازعات سے دور رہنے اور عالمگیر امن، ہم آہنگی اور تمام مذاہب کی خوشحالی کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا، لیکن بی جے پی کی حکومت میں ذات  اور مذہب کی بنیاد پر اب بھی امتیازی سلوک ہونا دکھ کی بات ہے، ہم سب کو ملک میں سے ہر قسم کے امتیازی سلوک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ یاد رہے کہ کانگریس کی سربراہ سے چند دن پہلے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی 15 دسمبر کو اسی جگہ خطاب کر کے گئے تھے  اور سونیا گاندھی نے نریندر مودی کے خطاب کو فرقہ وارانہ اور سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply