برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سال نو کی تقریبات منسوخ

برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سال نو کی تقریبات منسوخ

برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سال نو کی تقریبات منسوخ

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سال نو کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ برسلز کے میئر Yvan Mayeur کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دیگر وہ تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کرنا پڑے ہیں جو بہت سے لوگوں نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں برسلز کے مرکز میں جمع کرتے ہیں۔برسلز کے میئر Yvan Mayeur کا کہنا تھا کہ کرائسز سنٹر کے تجزیے کے مطابق یہ ممکن نہیں ہو گا  کہ ان تقریبات کے لیے آنے والے ہزاروں افراد کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔بلیجیم کی پولیس نے رواں ہفتے کے اوائل میں 2 افراد کو گرفتار کیا تھا جن پر سال نو کی تقریبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کا شبہ تھا۔ گزشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کرنے والے انتہا پسندوں میں سے 4 بیلجیم سے تھے۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اسے دوسری جنگ عظیم کے بعد فرانس کے لیے بدترین ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply