سال 2015ء میں 10 لاکھ تارکین سمندر عبور کر کے یورپ آئے: اقوام متحدہ

سال 2015ء میں 10 لاکھ تارکین سمندر عبور کر کے یورپ آئے

سال 2015ء میں 10 لاکھ تارکین سمندر عبور کر کے یورپ آئے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ 2015ء کے دوران 10 لاکھ سے زائد تارکین وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں۔ یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے متعلق یو این ایچ سی آر نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں داخل ہونے والے 80 فیصد تارکین وطن سمندر کا مشکل سفر طے کر کے یونان پہنچے ہیں۔ ادارے کے مطابق ساڑھے 8 لاکھ تارکین وطن ترکی سے یونان میں داخل ہوئے جبکہ دیڑھ لاکھ افراد لیبیا سے بحیرہ روم عبور کے اٹلی پہنچے ہیں۔ 2014ء کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2014ء میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے۔ یو این یچ سی آر کا کہنا ہے کہ تارکین وطن تعداد میں اضافے سے غیر پائیدار اور غیر محفوظ کشتیوں کے استعمال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اپنے ملک میں جنگ، تشدد، بدحالی سے بھاگ کر بین الاقوامی تحفظ کے لیے یہ افراد اس خطرناک سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔ بحیرہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے والوں میں 49 فیصد کا تعلق شام سے جبکہ 21 فیصد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

No comments.

Leave a Reply