روس نے حماس اور حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت

روس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف

روس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے حزب اللہ اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ Gennady Gatilov نے کہا ہے کہ روس، دہشت گرد گروہوں کی فہرست کے بارے میں اصولی طور پر امریکہ سے اتفاق نظر رکھتا ہے لیکن حزب اللہ اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں میں شامل کرنے کے بارے میں امریکہ سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ Gennady Gatilov نے کہا کہ روس ISIS، القاعدہ اور انصرہ گروہوں کے نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر امریکہ کے ساتھ اتفاق نظر رکھتا ہے۔ اس روسی سفارتکار نے امید ظاہر کی کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کی فہرست تیار کرنے کا کام آئندہ 25 جنوری یعنی شامیوں کے درمیان گفتگو کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے Staffan de Mistura کی جانب سے اعلان شدہ وقت تک مکمل ہو جائے گا۔ روس کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایک 163 تنظیموں کے درمیان سے دہشت گرد گروہوں کا تعین کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply