دبئی کی عمارت برج الخلیفہ پر نئے سال کی تقریبات، نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر سال نو کی تقریبات

برج الخلیفہ کی عمارت پر 409 مقامات پر آتش بازی کا سامان نص

برج الخلیفہ کی عمارت پر 409 مقامات پر آتش بازی کا سامان نص

 دبئی، نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات منانے کے لیے کئی ہفتے پہلے سے ہی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں لیکن دنیا کی طویل ترین عمارت برج الخلیفہ پر نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے کی جانے والی آتش بازی کی تیاریاں 6 ماہ قبل شروع کی گئیں جس پر لاکھوں ایل ای ڈیز اور ہزاروں کلو گرام سے زائد آتش بازی کا سامان استعمال کیا گیا ہے۔ دبئی کے برج الخلیفہ پر نئے سال کی تیاریاں کے حوالے سے حاصل ہونے والی ویڈیو کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت پر آتش بازی دکھانے کے لیے 3 لاکھ 37 ہزار ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں ہیں جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ عوام کو دکھانے کے لیے 1600 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ برج الخلیفہ کی عمارت پر 409 مقامات پر آتش بازی کا سامان نصب کیا گیا ہے  جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دکھانے کے لیے 51 ہزار سے زائد پکسلز کی دنیا کی سب سے بڑی اسکرین استعمال کی گئی ہے۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت پر 2 ماہ میں آتش بازی کا سیٹ اپ لگایا گیا  جبکہ اس میں 70 کلو میٹر تار استعمال کی گئی اور 100 ٹیکنیشنز نے مسلسل 6 ماہ محنت کی۔ سال نو پر آتش بازی کا براہ راست مظاہرہ دیکھنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے برج الخلیفہ سے 850 میٹر کی دوری پر عارضی فٹ پاتھ قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ براہ راست ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جائے گا جبکہ انٹرنیٹ صارفین آن لائن بھی اسے دیکھ سکیں گے۔

ٹائمز اسکوائر میں جمعرات کی رات سال نو کی تقریب میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے

ٹائمز اسکوائر میں جمعرات کی رات سال نو کی تقریب میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے

ادھر امریکہ کے شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر سال نو کی تقریبات کے لیے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں جن میں اکثر مسلح ہوں گے جبکہ ان کے پاس تابکاری کا پتا چلانے والے آلات اور بارود کا سراغ لگانے والے کتے بھی ہوں گے۔ پولیس، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیو یارک  یا امریکی شہر میں سال نو پر کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا کوئی مخصوص خطرہ لاحق نہیں ہے۔ لیکن پیرس کے بعد کیلیفورنیا میں ہونے والے ہلاکت خیز حملوں کے تناظر میں سیکیورٹی اہلکار چوکس ہیں۔ حکام کسی بھی خطرے کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی مواصلات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں جمعرات کی رات سال نو کی تقریب میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ نیو یارک پولیس کے سربراہ جیمز واٹرز کہتے ہیں کہ وہ بہت پراعتماد ہیں کہ  سال نو کے لیے نیو یارک شہر دنیا کا محفوظ ترین مقام ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply