چار فریقی ملاقات امن مذاکرات کیلئے مددگار ہو گی، افغان صدر اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ چار فریقی ملاقات سے امن مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ تیار ہو گا۔ ایوان صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن عمل کے لیے امریکہ، افغانستان، پاکستان اور چین کے سفارتی نمائندے شریک ہوں گے  جبکہ اس کے پہلے مرحلے کا آغاز 11 جنوری کو اسلام آباد میں شیڈول میٹنگ سے ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ 4 فریقی فریم ورک کے تحت امن عمل کے لیے دوسرا اجلاس کابل میں طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں افغان مفاہمتی عمل کے تحت پاکستان کے تعاون سے افغان حکومت اور طالبان قیادت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مری میں ہوا تھا تاہم بعد ازاں طالبان کے سپریم کمانڈر ملا عمر کی موت کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد یہ معطل ہو گئے تھے۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ یہ بات یقینی ہے کہ امن مذاکرات میں پوری طالبان تنظیم شامل نہیں ہو گی تاہم اس کے کچھ مختلف گروہ ضرور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کا بنیادی مسئلہ اس وقت دہشتگردی یا امن میں سے کوئی ایک راستہ منتخب کرنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply