امریکا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے سب اپنا کردار ادا کریں، ہلیری کلنٹن

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن

ہوسٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدارت کی دوڑ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی خواہشمند صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا بھر میں موجود اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ہیلری کلنٹن نے پاکستانی نژاد امریکی تاجر چیف ایگزیکٹو Riceland Health Care and Starco Implex محمد طاہر جاوید اور ان کی اہلیہ روبینہ جاوید کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر fundraiser کی تقریب سے خطاب میں کہا  کہ امریکا کا آئین ہر کسی کو بلا امتیاز و تفریق رنگ و نسل اور مذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے  اور یہی امریکا کی خوبی ہے کہ وہ اپنے دامن میں ہر کسی کو جگہ دیتا ہے۔ امریکا کے لوگ بہت سوچ سمجھ کر ووٹ دیں،  اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کونسا امیدوار اپنے پروگرام کے ذریعے امریکا کو مزید بہتر اور خوشحال بنانے کا اہل ہے۔

No comments.

Leave a Reply