فیس بک کے خالص منافع میں 200 فیصد اضافہ

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے مطابق سال 2015ء کی چوتھی سہ ماہی میں اسے دوگنا سے زیادہ منافع ہوا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ دسمبر تک کے 3 ماہ میں اس کا خالص منافع 70 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 56 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ فیس بک کے مطابق اس عرصے میں حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد موبائل فونز پر اشتہارات سے حاصل ہوا جو کہ گذشتہ برس 69 فیصد تھا۔فیس بک کی جانب سے منافعے کے اعلان کے بعد نیو یارک کے بازارِ حصص میں اس کے شیئرز کی مالیت 8.7 فیصد تک بڑھ گئی۔ فیس بک کی سال بھر کی آمدن 44 فیصد اضافے سے 17.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے جس میں خالص منافع 3.7 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ MKM پارٹنرز کے تجزیہ کار Rob Sanderson نے فیس بک کے بڑھتے ہوئے منافعے کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ اس سے اس کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ ہم تشہیری مہم چلانے والوں کو کیا فراہم کرتے ہیں۔  وہ ان کے لیے تقسیم کا بہت ہی کارآمد طریقہ کار مہیا کر رہے ہیں اور ان کی سہ ماہی کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بہت اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔ فیس بک پر ماہانہ آنے والے ایکٹیو صارفین کی تعداد 14 فیصد اضافے سے تقریباً ایک ارب 60 کروڑ ہو گئی ہے  جو کہ گذشتہ برس ایک ارب 44 کروڑ تھی۔ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر Mark Zuckerberg نے کہا ہے  کہ 2015ء فیس بک کے لیے بہت ہی بہترین تھا،  ہماری کیمونٹی بڑھتی رہے گی اور ہمارا کاروبار ترقی کرتا رہے گا۔ وہ اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ کی چھٹی سے پیر کو ہی واپس دفتر آئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply