لیبیا میں داعش سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: امریکی صدر

امریکی صدر باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے قومی سلامتی کے مشیروں کو لیبیا اور دوسرے ممالک میں ISIL سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی صدر نے قومی سلامتی کی ٹیم کو لیبیا اور دوسرے ممالک میں نظم و نسق اور انسداد دہشت گردی کے لیے جاری کوششوں کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ISIL لیبیا میں بھی تربیتی کیمپ قائم کر رہے ہیں اور غیر ملکی جنگجوئوں کو بالکل اسی انداز میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں جس طرح وہ ماضی میں عراق اور شام میں کہہ چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply