بابری مسجد کے واقعہ نے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، بھارتی صدر

بابری مسجد کے واقعہ نے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، بھارتی صدر

بابری مسجد کے واقعہ نے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، بھارتی صدر

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی صدر Pranab Mukherjee نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام نے بھارتیوں کا سر دنیا بھر کے سامنے شرم سے جھکا دیا  جبکہ یہ ایک شرمناک عمل تھا جسے روکا جا سکتا تھا۔ اپنی کتاب کے دوسرے ایڈیشن میں بھارتی صدر Pranab Mukherjee نے لکھا ہے  کہ ایک مذہبی عبادت گاہ کو گرانا مکمل طور پر سیاسی عمل تھا جس نے بھارت میں اور اس سے باہر رہنے والے مسلمانوں کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچائی  جبکہ اس واقعہ نے پوری دنیا میں بھارت کے برداشت اور کثیر مذہبی کردار کو تباہ کیا جہاں ہر مذہب کا ماننے والا امن اور اتحاد سے رہتا تھا۔ بھارتی صدر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بابری مسجد کا گرایا جانا اس وقت کے وزیر اعظم Narasimha Rao کی بڑی ناکامی تھی،  انہیں چاہیے تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے انہیں سینئر سیاستدانوں کو ٹاسک دینا چاہیے تھا تاکہ اس صورت حال سے بچا جا سکتا۔ بھارتی صدر Pranab Mukherjee نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک نجی میٹنگ میں وزیر اعظم سے کہا تھا  کہ حیرت ہے کہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا کہ بابری مسجد کے انہدام کے عالمی سطح پر کتنے برے اثرات مرتب ہوں گے  اور اب ایسا ہو ہی گیا ہے تو اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ مسلمانوں کے مجروح احساسات کو کچھ سکون ملے لیکن افسوس ایسا نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ 1992ء میں ہندو انتہا پسندوں نے ایودھیا میں قائم تاریخی بابری مسجد کے بڑے حصے کو شہید کر دیا تھا اور اس وقت Narasimha Rao ملک کے وزیر اعظم تھے اور پوری دنیا میں بھارت کا سیکولر چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply