جنوبی کوریا: بدعنوانی پر سابق وزیر اعظم کو 8 ماہ قید

جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم لی وان کو

جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم لی وان کو

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم Lee Wan-Koo  کو 8 ماہ کی معطل سزائے قید سنائی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سنائی گئی ہے۔ سیل کی مرکزی ضلعی عدالت کے مطابق Lee Wan-Koo  پر 2013ء میں ایک کاروباری شخص سے 30 ملین won حاصل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ یہ رقم 27400 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔Lee Wan-Koo نے گزشتہ برس اپریل میں اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ ایک بزنس میں نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مستقبل کے متوقع وزیر اعظم Lee Wan-Koo کو 30 ملین won دیئے تھے۔ اس وقت Lee Wan-Koo کو ایک رکن پارلیمان تھے۔Lee Wan-Koo کو سنائی جانے والی سزا 2 برس تک معطل رہے گی۔

No comments.

Leave a Reply