ایرانی صدر حسن روحانی پیرس پہنچ گئے، جلا وطن ایرانیوں کا شدید احتجاج

ایرانی صدر حسن روحانی پیرس پہنچ گئے، جلا وطن ایرانیوں کا شدید احتجاج

ایرانی صدر حسن روحانی پیرس پہنچ گئے، جلا وطن ایرانیوں کا شدید احتجاج

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی صدر حسن روحانی دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں فرانس پہنچ گئے، ان کی آمد کے موقع پر جلاوطن ایرانیوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں ایرانی صدر حسن روحانی اٹلی سے فرانس پہنچے ہیں۔ ایرانی صدر دورہ فرانس میں اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ تیل کمپنی ٹوٹل اور ہوائی جہاز ساز کمپنی ایئربس کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران حسن روحانی اہم کاروباری شخصیات سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی صدر کے پیرس پہنچنے سے قبل جلاوطن ایرانیوں نے فرانسیسی پارلیمنٹ کے قریب احتجاج کیا۔ احتجاجی ایرانیوں کا مطالبہ تھا کہ جب تک موجودہ حکومت ایران میں مظالم بند نہیں کرتی فرانس اس کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہ کرے۔

No comments.

Leave a Reply