جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ میچیکو کا دوسری جنگِ عظیم کی یادگار کا دورہ

جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ میچیکو

جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ میچیکو

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہنشاہ Akihito اور ملکہ Michiko نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منیلا کے قریب واقع ایک جنگی یادگار کا دورہ کیا۔ جاپان کے شہنشاہ Akihito اور ملکہ Michiko سفارتی تعلقات کی بحالی کے 60 سال مکمل ہونے پر فلپائن کا دورہ کر رہے ہیں۔ جاپان کے شاہی جوڑے نے گزشتہ روز Caliraya میں واقع یادگار کا اپنا پہلا دورہ کیا۔ جاپان نے 1973ء میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اعزاز میں یہ یادگار تعمیر کیا تھا۔ جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ نے دوسری جنگِ عظیم میں ہلاک ہو جانے والوں کی یاد میں پھول چڑھائے۔  شاہی جوڑے کی درخواست پر اس یادگار کو دورے کے مقامات میں شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جنگ کے دوران ہلاک ہو جانے والوں کے خاندان اور سابقہ فوجی اہلکاروں سمیت 150 افراد وہاں موجود تھے۔

No comments.

Leave a Reply