سبز چائے جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں بھی مفید ہے، تحقیق

چائے جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں بھی مفید ہے

چائے جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں بھی مفید ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی سائنسدانوں نے سبز چائے میں ایک کیمیائی مرکب (کمپانڈ) دریافت کیا ہے جو گٹھیا، بافتوں کی جلن اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں جسم کا قدرتی دفاعی نظام بگڑ جاتا ہے جس سے جوڑوں پر سوزش اور سوجن آ جاتی ہے، ہڈیاں بھربھری ہو جاتی ہیں اور کرکری ہڈیاں (کارٹلیج) تباہ ہونے لگتی ہے۔ گٹھیا کا علاج مہنگا اور صبر آزما ہوتا ہے لیکن اگر امنیاتی نظام کو دبانے والی دوائیں کھائی جائیں تو اس کے بدن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سبز چائے میں 3 گیلیٹ (ای جی سی جی) مرکب دریافت کیا ہے، اس کمپانڈ کو جب جوڑوں کی سوجن میں مبتلا مریضوں کو 10 روز تک دیا گیا تو ان کی سوجن دور ہو گئی اور ان کی شدت بھی کم ہونے لگی۔ اگرچہ ای جی سی جی پہلے بھی سوزش کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے لیکن اب ثابت ہوا ہے کہ وہ ٹشو کی تباہی اور جلن پیدا کرنے والے پروٹین ٹی اے کے ون کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  سائنسدانوں کے مطابق سبز چائے کے ٹی اے کے ون کو روکنے کی دریافت کے بعد سبز چائے کو بطور دوا استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل سبز چائے کینسر، جگر کے امراض، امراضِ قلب، سوزش، جلن اور کولیسٹرول کے خلاف موثر پائی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply