سعودی عرب میں پاکستان، ترکی، امارات سمیت 20 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

سعودی عرب 20  ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں کا میزبان ہے

سعودی عرب 20 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں کا میزبان ہے

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے شمال مغرب میں  Ra’ad Al Shamal (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں، جن میں تینوں بری، بحری اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان مشقوں میں  پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، چاڈ، ترکی، تیونس، جبوتی، سلطنت اومان، قطر، ملائیشیا، مصر اور موریطانیہ  کے علاوہ خلیجی ممالک کی مشترکہ درع الجزیرہ فورس  کے دستے شریک ہیں، افواج کی تعداد اور مشقوں کے لیے مختص وسیع علاقے کے لحاظ سے شمال کی گرج کو دنیا میں سب سے بڑی مشقوں میں شمار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان مشقوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہے۔ شمال کی گرج مشقوں میں غیر سرکاری فورسز اور دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جبکہ روایتی آپریشنز کے نمونے سے نسبتاً کم شدت کی کارروائیوں کی جانب منتقلی کی تربیت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ مشقوں میں فورسز کو طویل مسافت اور مدت کی مختلف شکلوں میں کام کرنے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جبکہ خطے کو دہشتگرد دھمکیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور امن و امان کے عدم استحکام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ دسمبر میں اسلامی ممالک میں دہشت گردی سے لڑنے کے لیے 35 ممالک پر مشتمل ایک نیا اتحاد بنایا تھا، سعودی خبر ایجنسی کے مطابق مشقوں کا بڑا مقصد دہشت گردی سے نمٹنا ہے، سعودی عرب نے شام میں جنگجوئوں سے نمٹنے کیلئے امریکی قائم اتحاد میں شامل ہو کر فضائی حملے کئے ہیں، حال ہی میں اس کے لڑاکا طیارے ترکی میں بھی اترے ہیں، سعودی عرب نے ایک سال سے پڑوسی ملک یمن میں ایران کے حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

No comments.

Leave a Reply