سعودی عرب کے شاہ سلمان کا 1000 یتیم عراقی بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا حکم

سعودی عرب کے شاہ سلمان کا 1000 یتیم عراقی بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا  حکم

سعودی عرب کے شاہ سلمان کا 1000 یتیم عراقی بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا حکم

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق میں سعودی عرب کے سفیر Thamer Al-Sabhan نے ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا ہے جس کے تحت عراقی کردستان میں 1000 سے زیادہ پناہ گزین یتیم عراقی بچوں کی کفالت کا حکم جاری کیا گیا۔ یہ بچے ISIS تنظیم کی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے اہلیان خانہ کو کھو چکے ہیں۔ سعودی سفیر نے اپنے ذاتی اکائونٹ پر کیے گئے ٹوئیٹ میں واضح کیا  کہ عراق صاحب کردار شخصیات، عزت اور عرب وقار کی سرزمین ہے۔ سونا جتنا بھی مٹی سے چھپا دیا جائے وہ سونا ہی رہتا ہے۔ ہمارا راستہ ایک ہے۔ یاد رہے کہ Thamer Al-Sabhan نے گزشتہ ہفتے بھی ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا تھا  جس کے تحت عراقی صوبے الانبار میں متاثرہ عراقی شہریوں کے لیے فوری امداد پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ داعش کے غیر انسانی سلوک کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے علاقوں کو چھوڑ کر نکل چکی ہے۔  کردستان میں ان افراد کی تعداد کا اندازہ تقریباً 17 لاکھ لگایا گیا ہے۔ ان میں اکثر لوگ بغداد کے نواحی علاقوں میں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply