کم جونگ ان کا شمالی کوریا کا ایک طاقتور میزائل تیار کرنے کا دعویٰ

کم جونگ ان کا  شمالی کوریا کا ایک طاقتور میزائل تیار کرنے کا دعویٰ

کم جونگ ان کا شمالی کوریا کا ایک طاقتور میزائل تیار کرنے کا دعویٰ

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا خوفناک طاقت کے حامل نئے سے نئے ہتھیاروں کا دعویٰ آئے روز کرتا ہے، اور اب کی بار اس ملک کے صدر کمِ جونگ ان نے ایک ایسا میزائل تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے  کہ جو دشمن کے ٹینکوں کو ابلے ہوئے کاغذی کھلونوں کی طرح اڑا کر رکھ دے گا۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق کمِ جونگ ان کا کہنا ہے کہ ان کے سائنسدانوں اور انجینئرں نے ایک ایسا طاقتور میزائل تیار کر لیا ہے  کہ جو مضبوط ترین بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کو کاغذی کھلونوں کی طرح اڑا کر رکھ دے گا۔  شمالی کوریائی میڈیا کے مطابق صدر کمِ جونگ ان نے اس میزائل کے تجربے کا مشاہدہ بھی کیا۔ میزائل کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایک لیزر گائیڈڈ ہتھیار ہے جو کہ اپنے ہدف کو انتہائی درستی سے نشانہ بناتا ہے۔ کم جونگ ان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ دنیا کا طویل ترین رینج والا میزائل ہے، اور دنیا کا ہر کونہ اس کے نشانے پر ہے۔ شمالی کوریا کے ان تازہ ترین دعووں کی تاحال کسی غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تصدیق نہیں کی ۔

No comments.

Leave a Reply