شرمین عبید چنائے کی ڈاکو مینٹری فلم اے گرل ان دا ریور نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

شرمین عبید چنائے دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں

شرمین عبید چنائے دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

Sharmeen Obaid-Chinoy کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم A Girl in the River نے آسکر اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا۔ Sharmeen Obaid-Chinoy دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں، Sharmeen Obaid-Chinoy کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم A Girl in the River نے 88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین documentary فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔Sharmeen Obaid-Chinoy کی فلم A Girl in the River ایک 19 سالہ لڑکی Saba کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر Sharmeen Obaid-Chinoy کا کہنا تھا کہ پرعزم خواتین کی محنت کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے، ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے یہ فلم بنانے میں میرا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں ترمیم کا وعدہ کیا ہے، یہ فلم کی طاقت ہی ہے کہ حکمرانوں نے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ Sharmeen Obaid-Chinoy نے اس سے قبل 2012ء میں بھی اپنی ڈاکومینٹری فلم Saving Face پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

No comments.

Leave a Reply