سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

ممتاز قادری

ممتاز قادری

راولپنڈی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو Adiala جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی اہلخانہ سے رات آخری ملاقات کرائی گئی تھی  جس کے بعد اسے پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011ء کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کر دیا تھا  جس پر عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔  جیل حکام نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کی میت ان کے ورثا  کے حوالے کر دی گئی ہے  جبکہ دوسری جانب پھانسی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply