سعودی عرب کی غزہ میں تعمیرات کے لیے 31 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار مکانات

غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار مکانات

غزہ، رملہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 2 سال قبل اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیرنو کے لیے 31.8 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی، کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ مفاہمتی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ UNRWA اور یو این کا ترقیاتی ادارہ مل کر سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ 31.8 ملین ڈالر کی امداد سے غزہ میں جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔ امداد سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار مکانات کی تعمیر میں مدد ملے گی جبکہ 3 سکول بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران  کے مطابق رواں ماہ مارچ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 8 خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں 2 کم عمر بچیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہو گئی ہے جن میں 14 کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply