ڈنمارک دنیا کا سب سے زیادہ خوشحال ملک

ڈنمارک دنیا کا سب سے زیادہ خوشحال ملک

ڈنمارک دنیا کا سب سے زیادہ خوشحال ملک

کوپن ہیگن ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کے خوش و خرم ترین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک نے سوئٹزر لینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویسے تو خوشی ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے لیکن گزشتہ روز اقوام متحدہ کے Sustainable Solutions Network اور دی ارتھ انسٹی ٹیوٹ، کولمبیا یونیورسٹی کی جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے  کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور ان کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔ گذشتہ سال سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق شام اور افغانستان کے علاوہ سب صحارہ خطے کے 8 افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔ 157 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 92واں نمبر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 118ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ڈنمارک، سوئٹزر لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سوئیڈن ہیں۔ گذشتہ سال ڈنمارک اس فہرست میں سوئٹزر لینڈ اور آئس لینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں آخری 10 ممالک میں Madagascar, Tanzania, Liberia, Guinea, Rwanda, Benin, افغانستان، Togo,  Syria اور Burundi شامل ہیں۔ امریکا کا 13واں، برطانیہ کا 23 واں، فرانس کا 32 واں اور اٹلی کا 50 واں نمبر ہے۔

No comments.

Leave a Reply