شمالی کوریا میں ایک چھوٹا سا مصنوعی زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جو غالباً کسی دھماکے کا نتیجہ ہے

شمالی کوریا میں ایک چھوٹا سا مصنوعی زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جو غالباً کسی دھماکے کا نتیجہ ہے

شمالی کوریا میں ایک چھوٹا سا مصنوعی زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جو غالباً کسی دھماکے کا نتیجہ ہے

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک چھوٹا سا مصنوعی زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جو غالباً کسی دھماکے کا نتیجہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب مشرق میں مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے 2.2 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ جنوری میں اس وقت بھی ایک زوردار زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جب شمالی کوریا نے جوہری بم کا تجربہ کیا تھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ تازہ زلزلہ کسی جوہری بم کا تجربہ معلوم نہیں ہوتا۔ جنوبی کوریا کی یان ہوپ نیوز ایجنسی نے محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مقام اور شدت کے مطابق بدھ کو آنے والا زلزلہ کسی جوہری دھماکے کا نتیجہ نہیں لگتا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلہ مرکز کے مقام پر ایک کلو میٹر گہرائی میں آیا جو شاید کسی بلاسٹنگ کا نتیجہ تھا۔ منگل ہی کو شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ وہ جوہری بم کے تجربات کرے گا۔ پیر کو بھی شمالی کوریا میں 3.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بارے میں جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ قدرتی تھا۔

No comments.

Leave a Reply