مشرقی کیوبک میں طیارہ گر کر تباہ، کینڈین کابینہ کے سابق وزیر طیارہ حادثے میں جاں بحق

کینڈین کابینہ کے سابق وزیر جین لاپیری

کینڈین کابینہ کے سابق وزیر جین لاپیری

مانٹریال ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینڈین کابینہ کے سابق وزیر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی کیوبک میں کینڈین طیارہ گر کر تباہ ہو گیا  جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار کینڈین کابینہ کے سابق وزیر اپنی بیوی، بہن اور دو بھائیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر Jean Lapierre اپنے اہلخانہ کے ساتھ والد کی تدفین میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے سے اپنے آبائی شہر جا رہے تھے  کہ راستے میں دھند اور برف باری کے باعث ان کے طیارے کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان سمیت 7 مسافر ہلاک ہو گئے۔Jean Lapierre کے والد پچھلے جمعے 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ ایئر پورٹ کے قریبی علاقے میں گرا ہے تاہم طیارہ ایک پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت تھا۔

No comments.

Leave a Reply