چینی صدر کی جمہوریہ چیک کے ہم منصب سے ملاقات، یورپی یونین، مشرقی اور مرکزی یورپ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال

چین کے صدر ژی چن پنگ اور جمہوریہ چیک کے صدر میلاس زیمان

چین کے صدر ژی چن پنگ اور جمہوریہ چیک کے صدر میلاس زیمان

گرمائی ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے صدر Xi Jinping  نے اپنے ہم منصب چیک صدر Milos Zeman کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنی 2 گھنٹے کی ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی معاہدوں، چین، یورپی یونین اور مشرقی یورپ کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات چیک صدر کی Summer رہائش گاہ پر ہوئی جہاں چیک صدر نے چینی صدر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ چینی صدر نے اس ملاقات کے دوران چین کے چیک اور یورپ کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا  اور کہا کہ چین اور پراگوئے کے درمیان تعلقات ہمیشہ پرجوش رہے ہیں، یہ سفارتی تعلقات عالمی سطح پر تبدیلیوں اور نشیب و فراز کے باوجود گذشتہ 6 دہائیوں سے قائم ہیں۔ صدر Xi Jinping نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے تعلقات موجود ہیں تاہم حالیہ برسوں میں عملی طور پر ان تعلقات میں عوام کے تبادلوں کی سطح پر مزید اضافہ ہوا ہے اور ان تعلقات کے نتائج تیزی سے برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے گذشتہ سال بیلٹ اور روڈ منصوبے پر مشترکہ طور پر عمل کرنے کے منصوبے پر مفاہمت کی ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے تھے، جو کہ مستقبل کے تعلقات کیلئے ایک ٹھوس بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوںملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طویل و المعیاد دوستی کی تعمیرنو کریں۔  اس موقع پر جمہوریہ چیک کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے  اور چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں اضافہ کو ترجیح دیتاہے۔

No comments.

Leave a Reply