گلوبل وارمنگ میں اضافہ، عالمی رہنمائوں کیلئے تباہ کن پیغام

گلوبل وارمنگ میں اضافہ، عالمی رہنمائوں کیلئے تباہ کن پیغام

گلوبل وارمنگ میں اضافہ، عالمی رہنمائوں کیلئے تباہ کن پیغام

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی ادارے برائے موسمیاتی تبدیلی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند ہو رہا ہے جو ایک انتہائی ابتر صورتحال ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ کا اس حد تک بڑھ جانا عالمی رہنمائوں کے لیے ایک تباہ کن پیغام ہے، ورلڈ میڑولوجیکل تنظیم کافی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں تشویش ناک حد تک اضافہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے  کہ گرین ہائوس گیسز زمین کو ختم کر رہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عالمی رہنمائوں کو پیرس معاہدے کے تحت گرین ہائوس گیسز میں کمی کرنے پر جلد از جلد عملدرآمد کرنا ہو گا ورنہ مستقبل میں جو ہو گا وہ نظر آ رہا ہے۔ رپورٹ میں 2015ء کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ 2015ء دنیا کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں غیر معمولی طوفان، بارش، سیلاب، سائیکلونز اور ہیٹ ویوز کا سامنا کرنا پڑا جس کے اثرات اس برس بھی ہوں گے۔ دوسری جانب سروے کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح 6 کڑور 60 لاکھ برس قبل سے بھی بلند ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply