انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے اور انٹرنیٹ User کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے 2016ء کے لئے جاری ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے  کہ نائیجیریا اور دیگر ترقی پزیر ممالک میں عوام کو بجلی اور صاف پانی میسر ہونا ہو لیکن ان کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ترقی پزیر ممالک کی 70 فیصد آبادی موبائل فون رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2005ء سے 2015ء کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تین گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو ایک ارب سے بڑھ کر 2015ء کے آختتام تک 3 ارب 20 کروڑ تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے کاروباری حضرات، عوام اور حکومتیں آج پہلے سے زیادہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply