سلطنت کے تحفے کی ضرورت نہیں، مفاہمت کے میٹھے الفاظ سے کیوبا والوں کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے: فیڈل کاسترو

کیوبا کے کمیونسٹ رہنما فیڈل کاسترو

کیوبا کے کمیونسٹ رہنما فیڈل کاسترو

ہوانا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

کیوبا کے کمیونسٹ رہنما فیڈل کاسترو نے ایک سرکاری اخبار میں خط لکھ کر اوباما کے اپنے ملک کے دورے کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطنت کی طرف سے کسی تحفے کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر اوباما کے مفاہمت والے الفاظ کو میٹھے الفاظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے کیوبا والوں کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ صدر اوباما نے کہا تھا کہ براعظم امریکہ میں سرد جنگ کی باقیات کو دفن کر دینا چاہیے۔ ڈیڑھ ہزار الفاظ پر مبنی خط میں فیڈل کاسترو نے اپنے قارئین کو 1961ء میں بے آف پِگ پر چڑھائی یاد دلائی  جس میں امریکی سی آئی اے کی پشت پناہی سے کیوبا کے منحرف شہریوں کے دستوں نے کیوبا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔ ان کی ادنی رائے یہ ہے کہ اوباما غور و فکر کریں اور کیوبا کی سیاست کے بارے میں نظریات قائم کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ادھر کیوبا سے 25 مہاجرین فلوریڈا کے جزیرے پر پہنچ گئے۔

No comments.

Leave a Reply