ایسا پرندہ جو ستانے والے کو یاد رکھ کر اس پر حملہ کرتا ہے

جنوبی کوریا کے انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا اسکوا نامی  پرندہ

جنوبی کوریا کے انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا اسکوا نامی پرندہ

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا ایک پرندہ اپنے ستانے والے شخص کو یاد رکھتا ہے اور مجمے میں بھی اسے پہچان کر اس پر حملہ کر دیتا ہے۔ اگرچہ  انٹارکٹیکا میں انسانوں کی رسائی اتنی عام نہیں لیکن جنوبی کوریا کے انٹارکٹیکا پر ایک تحقیقی اسٹیشن پر پرندوں کے تحقیقاتی شعبے نے skua  نامی پرندے کی اس خاصیت کو دریافت کیا ہے۔ اگر کوئی شخص اس کے گھونسلے، انڈے یا خود اسے ہراساں اور ستانے کی کوشش کرتا ہے تو skua نامی پرندہ اسے نہیں بھولتا اور فوری طور پر اس پر حملہ کر کے قرض برابر کر دیتا ہے۔ پرندہ اپنے انڈے اور گھونسلے کے قریب جانے والے لوگوں کے چہرے کو بھی یاد رکھتا ہے اور جوابی حملہ کرتا ہے۔ اگرچہ کوے سمیت کئی پرندے اسی طرح کا برتائو کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ skua میں اس صلاحیت کا انکشاف ہوا ہے۔ Brown skuas صرف 2 سے 4 مرتبہ ہی دیکھنے والوں کو یاد کر لیتا ہے اور اس میں چہرے کی شناخت کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ اس تجربے کے لیے کوریا کے سائنسدانوں نے کئی تجربات کیے اور اس دوران 2 افراد میں سے ایک نے پرندے کے گھونسلے کے پاس جانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ان دونوں کو مخالف سمت میں جانے کو کہا تو پرندہ فوری طوری پر حملہ آور شخص کی جانب لپکا۔

No comments.

Leave a Reply