مرنے کے بعد دوبارہ جنم لینے کا تصور، دلائی لامہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں: چین

تبتی رہنما دلائی لامہ

تبتی رہنما دلائی لامہ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کی حکومت نے جلا وطن تبتی رہنما دلائی لامہ کے مرنے کے بعد دوبارہ جنم لینے کے تصور پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تبتی عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ بیان میں چینی حکومتی اہلکار نے دلائی لامہ کو ایک خطرناک علیحدگی پسند بھی قرار دیا۔ یہ امر اہم ہے کہ چین کے خلاف 1959ء میں شروع ہونے والی پرتشدد تحریک کے دوران دلائی لامہ فرار ہو کر بھارت میں مقیم ہو گئے تھے۔ تبتی بدھ مت کی روایت کے مطابق سینیئر ترین لامہ کی رحلت کے بعد وہ ایک بچے کی صورت میں دوبارہ جنم لیتا ہے۔ چین کی کمیونسٹ حکومت کا کہنا ہے کہ اِس روایت کا آگے بڑھنا درست ہے لیکن جانشین کا حتمی تعین بیجنگ حکومت کرے گی۔

No comments.

Leave a Reply