سوڈان میں امن فوج کے دو اہلکار ہلاک

دارفور میں معمول کے گشت پر معمور دو اہلکار ایک مسلح حملے میں ہلاک

دارفور میں معمول کے گشت پر معمور دو اہلکار ایک مسلح حملے میں ہلاک

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

دارفور میں معمول کے گشت پر معمور دو اہلکار ایک مسلح حملے میں ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق اردن اور سینیگال سے ہے۔ اہلکاروں پر حملے اتوار کے روز اس وقت کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران دارفور ہی کے علاقے میں،  افریقہ اور اقوام متحدہ کے مشترکہ امن مشن سے تعلق رکھنے والے 12 سے زائد بین الاقوامی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس تنازعے میں اب تک، تین لاکھ افراد ہلاک اور 27 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply