سعودی عرب کی جانب سے لبنانی فوج کیلئے 3 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان

لبنانی صدر میشال سلیمان

لبنانی صدر میشال سلیمان

بیروت ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب لبنانی فوج کو تین ارب ڈالرز کی امداد دے گا۔ لبنانی صدر میشال سلیمان نے سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی امداد کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ لبنان کی تاریخ میں مسلح افواج کو کسی دوسرے ملک سے ملنے والی یہ سب سے زیادہ رقم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز نے لبنانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تین ارب ڈالرز کی خطیر رقم دینے کی پیش کش کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply