وولگوگراڈ میں دو دن میں دوسرا دھماکہ، 15 ہلاک

وولگوگراد میں ایک ٹرالی بس میں دھماکہ

وولگوگراد میں ایک ٹرالی بس میں دھماکہ

وولگو گراڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی شہر Volgograd میں ایک بس میں مبینہ خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ پیر کی صبح Dzerzhinskyکے علاقے کے ایک بازار کے نزدیک ہوا۔ یاد رہے کہ شہر میں دو دن میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں کے کارکنان جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ روسی حکام نے اب تک دھماکے میں 15 افراد کی ہلاکت اور 23 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خطے کی ہنگامی حالات کی وزارت کی ترجمان Irina Gogoleva کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ وولگوگراد میں ایک ٹرالی بس میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دس افراد ہلاک اور دس ہی زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ روسی تحقیقاتی ادارے دونوں دھماکوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پہلا حملہ اتوار کی صبح  جنوبی روس کے شمالی خطے کوہ قاف کے شہر وولگو گراد کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہوا تھا، حملے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ وولگوگراد ماسکو سے نو سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں ماضی میں بھی شدت پسند کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔رواں سال اکتوبر میں ہونے والی ایسی ہی کارروائی میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply