ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 مسافر ہلاک

ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 مسافر ہلاک

ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 مسافر ہلاک

اوسلو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ناروے میں ہیلی کاپٹر ساحل کے کنارے گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 11 مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ناروے کی ایمرجنسی سروس کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر 13 مسافروں کو لے کر ناروے کے شمالی سیاحتی مقام کی طرف جا رہا تھا کہ ساحل کے قریب اچانک زمین پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ناروے کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں ایک اٹلی،  ایک برطانوی سیاح اور دیگر افراد کا تعلق ناروے سے تھا جبکہ ہیلی کاپٹر یورو کاپٹر ماڈل تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کا وہی ماڈل تھا جسے 2012 ء اس کے گیر بکس میں خامی کی وجہ سے چیلنج کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کی اڑان پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اس لیے ممکن ہے کہ اسی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہو۔

No comments.

Leave a Reply