ایران کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ

ایران کے پارلیمانی انتخابات

ایران کے پارلیمانی انتخابات

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 21 صوبوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایران کے 21 صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آج پولنگ ہو رہی ہے جس کے لئے اصلاح پسند اور اعتدال پسند جماعتیں آمنے سامنے ہیں  جبکہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر حسن روحانی کی حمایت یافتہ اصلاح پسند جماعت کو اعتدال پسند جماعت پر معمولی فرق سے سبقت حاصل تھی تاہم 68 نشستوں پر ہونے والے انتخابات ایران کے مستقبل کی پارلیمنٹ کا فیصلہ کریں گے۔ اصلاح پسند جماعت کے سربراہ محمد رضا عارف پرامید ہیں کہ ان کی جماعت دوسرے مرحلے کے انتخاب میں 290 میں سے  مزید 40 نشستیں حاصل کر لے گی  جبکہ اصلاح پسند جماعت پہلے مرحلے میں 95 نشتیں حاصل کر سکی تھی اور اسے صدر حسن روحانی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 26 فروری کو انتخابات ہوئے تھے جس میں اصلاح پسند جماعت نے تنہا 95 نشستیں حاصل کیں جبکہ اعتدال پسند جماعت نے آزاد امیدواروں اور اقلیتوں کو ساتھ ملا کر مجموعی طور پر 103 نشستیں حاصل کیں اور کوئی جماعت  واضح برتری حاصل نہ کر سکی۔

No comments.

Leave a Reply