ریسلنگ کے وہ 10 کھلاڑی جو طاقت کے نشے میں قاتل بن گئے

The Great Khali

The Great Khali

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

بعض اوقات کھیل کے میدان یا رنگ خونی بن جاتی ہیں اور بعض اوقات کھلاڑی خونی بن جاتا ہے جبکہ ریسلنگ اور باکسنگ ایسے کھیل ہیں جن میں کھلاڑی اکثر ایک دوسرے کو خون میں نہلاتے نظر آتے ہیں  لیکن پھر بھی اپنی پوری قوت سے لڑتے ہیں اور اسی قوت اور طاقت کے نشے میں کچھ ریسلرز نے تو اپنے حریف کو ایسا چت کیا  کہ وہ رنگ میں تو کیا زندگی کی رنگ سے شکست کھا کر دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ ریسلنگ کے دوران اکثر ریسلرز طاقت اور شراب کے نشے میں اتنے سرکش ہو جاتے ہیں کہ وہ کھیل کو موت کے کھیل میں بدل دیتے ہیں اور ان میں 10 مشہور اور سپر اسٹارز ریسلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے حریف کو ایسا مارا کہ وہ زندگی کے بازی ہی ہار گیا۔

 (Akitoshi Saito):

Mitsuharu Misawa

Mitsuharu Misawa

جاپانی ریسلنگ کے سپر اسٹار اور دنیائے ریسلنگ میں کئی ٹائٹل اور تین بار ریسلر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے  Mitsuharu Misawa جب اپنے حریف Akitoshi Saito  کے سامنے آئے  تو اس سال وہ لڑ لڑ کر ذہنی طور پر تھک چکے تھے لیکن پھر بھی وہ طاقتور Akitoshi Saito  کے سامنے ڈٹ تو گئے لیکن زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے۔ Akitoshi Saito  نے اچانک اسے اٹھا کر زمین پر دے مارا تو Mitsuharu Misawa بے ہوش ہو گئے اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

Wrestler Brian Michael McGhee:

Wrestler Brian Michael McGhee

Wrestler Brian Michael McGhee

Brian Michael McGhee نے 2010ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ معاہدہ کیا اور 2 سال تک ریسلنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا لیکن وہ بڑی شہرت حاصل نہیں کر پائے مگر 2 سال بعد اچانک وہ اس وقت اخبارات کی سرخیوں کا حصہ بن گئے  جب انہیں اپنے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ Brian Michael McGhee نے بعد میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنی دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کیا۔

American wrestler Jimmy Snuka:

American wrestler Jimmy Snuka

American wrestler Jimmy Snuka

ریسلنگ رنگ میں سپر فلائی کے ماہر Jimmy Snuka کو 1985ء میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں سزا بھگتنا پڑی لیکن Jimmy Snuka کا کہنا ہے کہ جب وہ ریسلنگ میچ کے بعد واپس ہوٹل کے کمرے میں آئے  تو ان کی گرل فرینڈ زندہ تھی لیکن اچانک اسے کچھ ہوا اور وہ دم توڑ گئی  مگر اس کے باوجود انہیں مجرم قرار دیا گیا تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا۔

José González:

José González

José González

Puerto Rico’s wrestling رنگ کا بڑا نام اور لوگوں کی دلوں کی دھڑکن بن جانے والے José González اپنے حریف سے زبانی لڑائی کے دوران غصے پر قابو نہ پا سکے اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لاکر روم میں José González اپنے حریف ریسلر Bruiser Brody سے کسی بات پر الجھ پڑے اور اس دوران وہ اتنے طیش میں آئے کہ اپنے حریف پر چھری سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا جو بعد میں جانبر نہ ہو سکا۔

Ox Baker:

Ox Baker wrestling

Ox Baker wrestling

Ox Baker نے کئی سال تک ریسلنگ رنگ میں حکمرانی کی اور انہوں نے کسی ریسلر کو جان بوجھ کر نہیں مارا لیکن ان کے کچھ دائو حریف کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔ پہلی بار 1971ء میں وہ اپنے حریف Alberto Torres کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک زوردار مکا Alberto Torres کے دل پر لگا اور وہ وہیں دم توڑ گئے۔ Ox Baker کی خوف اور دہشت یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک سال بعد ہی Ox Baker کے مد مقابلRay Gunkel اچانک رنگ میں گرے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن ان دونوں واقعات میں Ox Baker کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا گیا۔

Verne Gagne:

Verne Gagne

Verne Gagne

Verne Gagne کا نام دنیائے ریسلنگ میں چند بڑے ناموں میں شمار ہوتا ہے اور وہ سپر اسٹارز Bruno Sammartino اور Lou Thesz کی صف میں کھڑے تھے جو امریکن ریسلنگ ایسوسی ایشن کی پروموشن کا اہم نام رہا ہے۔ 2009 میں Verne Gagne Alzheimer’s کی بیماری کے باعث اچانک اپنے roommate کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا جس پر وہ فوری دم توڑ گیا لیکن Gagne خوش قسمت رہا کہ مقتول کی فیملی نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا اور سزا سے بچ گئے۔

The Great Khali:

The Great Khali

The Great Khali

ڈبلیو ڈبلیو ای میں Great Khali کا نام چند سپر اسٹارز ریسلرز میں ہوتا تھا اور جب وہ ریسلنگ رنگ میں آتے ہیں تو ان کے مداح ان کی ایک جھلک کے لیے اچھل پڑتے ہیں لیکن اپنے غصے کی وجہ سے ان کا ریکارڈ خراب رہا اور اسی وجہ سے اے پی ڈبلیو کےbeginners’ camp کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ پا سکے اور ایک شخص کی زندگی چھین لی جس پر انہیں لاکھوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ایک میچ کے دوران Great Khali نے اپنے حریف Brian Ong کو flapjacks لگائے جس پر وہ بے ہوش ہو گئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے لیکن Great Khali  پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگایا گیا۔

New Jack:

E CW wrestling New Jack

E CW wrestling New Jack

جو لوگ ریسلنگ کی کیٹگری ای سی ڈبلیو سے واقف ہیں وہ یقیناً New Jack کو بھی خوب جانتے ہوں گے کیونکہ وہ اپنے جسم کو آخری حد تک لچک دے کر مخالف کو مارتے جس سے وہ گر کو دوبارہ اٹھنے کے قابل نہ رہتا  لیکنNew Jack کا حقیقی زندگی میں ریکارڈ بہتر نہیں تھا۔ New Jack ریسلر بننے سے قبل 4 افراد کے قتل میں ملوث رہے لیکن بری ہو گئے جبکہ سچ بات تو یہ ہے کہ چور چوری سے تو جاتا ہے مگر ہیرا پھیری سے نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ان کی خون بہانے کی عادت نہ گئی اور رنگ میں ایک 17 سالہ نوجوان کو  Blade  سے قتل کر دیا اور ریسلنگ رنگ خون کا تالاب بن گئی۔

Chris Benoit:

Chris Benoit:

Chris Benoit:

ڈرگ کے بے تحاشا استعمال اور head trauma کا شکار لیکن ریسلنگ رنگ کے سپر اسٹار Chris Benoit اکثر رنگ میں وحشی بن جاتے ہیں  اور اسی کا شکار ہو کر 2007ء میں ایک روز وہ رنگ میں اپنے ہوش و ہواس کھو کر گر پڑے۔  اسی بیماری سے تنگChris Benoit نے اپنی بیوی اور بیٹے کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا اور بالآخر خود بھی خود کشی کر لی لیکن اس خبر نے ان کے مداحوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔

Scott Hall:

Scott Hall

Scott Hall

دنیائے ریسلنگ میں ہال آف فیم کا اعزاز پانے والے Scott Hall جب رنگ میں آتے تو یوں لگتا جیسی یہاں زندگی لوٹ آئی ہو ان کے سیکڑوں مداح اپنی بھرپور داد سےScott Hall کا حوصلہ بڑھاتے لیکن انہوں نے کبھی بھی ریسلنگ کی چوکور رنگ کا احترام نہ کیا اور رنگ کے اندر اور باہر اپنی طاقت کا ناجائز مظاہرہ کیا۔ Scott Hall 1983 میں ایک نائٹ کلب کے باہر ایک اجنبی سے اس وقت لڑ پڑے جب اس نے اچانک Scott Hall پر پستول تان لی اور پستول چھیننے کی کوشش میں گولی چلنے سے اجنبی ہلاک ہو گیا تاہم Scott Hall کو ثبوت کی عدم موجودگی کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔ بعد میں انہوں ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اجنبی کو جان بوجھ کر گولی ماری تھی۔

No comments.

Leave a Reply