اینیمیٹڈ فلم ”ریو” کے سیکویل ”ریو2” کا ویڈیو کلپ جاری

ریو ٹو

ریو ٹو

نیو یارک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

2011ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ”ریو” ایک بار پھر دنیا بھر کے شائیقین فلم کیلئے جلوہ گر ہو رہی ہے۔ پالتو نیلے پرندے Blu کے گرد گھومتی فلم ”ریو” کے سیکوئل ”ریو ٹو” میں نیو ایئر کے جشن کا ویڈیو کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس وڈیو کلپ میں فلم کے تمام مرکزی کردار یکجا ہو کر ”واٹ ازلو” نامی گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے باعث آسمان کے رنگ ہی بدلے ہوئے ہیں۔ کمپیوٹر اینی میشنز اور میوزیکل ایڈونچر سے بھرپور کامیڈی فلم ”ریو ٹو” کی ہدایت کاری کارلوس سالڈ نہا نے دی ہے جس کے کرداروں کے لیے معروف ہالی ووڈ اداکاروں این ہتھ وے، جیسی ایزنبرگ، جیمی فاکس، ٹریسی مورگن، جارج لوپز، اینڈی گارشیا اور گلوکار ولیم کی آوازوں میں ڈائیلاگز عکس بند کر وائے گئے ہیں۔ ریو ٹو کی کہانی بلیو اس کی بیوی جیول اور تین بچوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور پھر جیول بچوں کو عام پرندوں کی طرح زندگی گزار نے کا طریقہ سکھانے ایمزون کے جنگلات میں لے جاتی ہے۔ بلیو اسکائی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بروس اینڈرسن اور جان سی ڈونکن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 20th سنچری فاکس کے تحت اگلے سال 20 مارچ 2014ء کو دنیا بھر میں جبکہ 11 اپریل کو امریکا میں ریلیز کر دی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply