فرانس میں امیروں سے 75 فیصد ٹیکس لینے کی پالیسی منظور

فرانس میں امیروں سے 75 فیصد ٹیکس لینے کی پالیسی منظور

فرانس میں امیروں سے 75 فیصد ٹیکس لینے کی پالیسی منظور

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فرانس کی اعلیٰ عدالت نے حکومت کی اس پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک کے امیر ترین افراد کو اپنی آمدنی پر 75 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل ملک کی آئینی کونسل نے اس وقت اس مجوزہ پالیسی کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا تھا، لیکن حکومت نے اس پالیسی میں ترمیم کر کے 75 فیصد ٹیکس کی ادائیگی ان افراد پر لازم کی تھی جن کی تنخواہ ایک ملین یورو سے زیادہ ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر اب اعلیٰ عدالت کی منظوری کے بعد امیر ترین افراد کو 2013-14ء کی آمدنی پر 75 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

No comments.

Leave a Reply