بنگلہ دیش میں غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام کا آغاز

ریپڈ ایکشن بٹالین بنگلہ دیش

ریپڈ ایکشن بٹالین بنگلہ دیش

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بی این پی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی اپیل پر اٹھارہ جماعتی اپوزیشن نے غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال شروع کر دی، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اہم رہنمائوں سمیت ہزاروں گرفتاریوں اور شدید سردی کے باوجود بھارت نواز حسینہ واجد حکومت کے مخالفین کا جوش اور ولولہ سرد نہیں ہوا۔ ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں دوسرے روز بھی تجارتی مراکز بند، جبکہ بس، ٹرین اور کشتہ سروس معطل رہی۔ عوامی لیگ کے غنڈوں نے سرکاری سر پرستی میں اپوزیشن کارکنوں  پر حملے جاری رکھے۔ پیر کوشمالی ضلع ست خیرا میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ انوار الاسلام مقامی بلدیہ کے چیئر مین تھے۔ فوج کی سربراہی میں ریپڈ ایکشن بٹالین اور پولیس کی جوائنٹ فورس کے ترجمان انعام الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک گھٹنے تک لڑائی کرتے رہے۔ سرکاری غنڈوں نے پیر کو بھی سپریم کورٹ بار کے دفاتر پر حملے کیے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ میں فورسز کی بھاری نفری کی موجودگی میں دوسرے روز بھی اپوزیشن اور حکومت کے حامیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ رات گئے بی این پی کے وائس چیئرمین شمشیر مبین چوہدری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ خیال رہے کہ مرکزی اپوزیشن پارٹی بنگلہ دیش قومی پارٹی بی این پی اور اس کے اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ پانچ جنوری کو شیڈول کے عام انتخابات نگران حکومت کے تحت کرائے جائیں، تاکہ ماضی کی طرح دھاندلی نہ ہو سکے۔

No comments.

Leave a Reply