ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم
جاپان کی ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کی سال 2013ء میں کارکردگی بہترین رہی۔ نکی انڈیکس میں ستاون فیصد اضافہ ہوا۔ جاپان کی ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کی یہ چار دہائیوں میں بہترین سالانہ کارکردگی ہے جب نکی انڈیکس ایک سال میں پانچ ہزار آٹھ سو چھیانوے پوائنٹس اضافے سے سولہ ہزار دو سو اکانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ جاپانی کرنسی ین کی قدر میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئندہ سال نکی انڈیکس بیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرسکتا ہے۔