سورج کی شعاعیں بینائی کے لیے نقصان دہ

سوررج کی روشنی میں سن کلاسز کا استعمال ضرور  کرنا چاہئے

سوررج کی روشنی میں سن کلاسز کا استعمال ضرور کرنا چاہئے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

نظر کی کمزوری کا مسئلہ تو عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر افراد کو لاحق ہوتا ہے مگر ایک عام چیز اس کو زیادہ بدتر بنا دیتی ہے۔ جی ہاں سورج کی شعاعوں کی زد میں بہت رہنا بینائی کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ Fordham یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ خاص طور پر 40 سال سے زائد عمر کے افراد اگر سورج کی روشنی میں بہت زیادہ وقت گزاریں تو بینائی کے مسائل سنگین ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جلد کو نقصان پہنچانے والے الٹرا وائلٹ شعاعیں آنکھوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے جس سے موتیے یا بینائی کے دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سنگین حالات میں تو بینائی کے مسائل اتنے زیادہ بڑھ سکتے ہیں کہ اندھے پن کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم محقیقن نے کہا ہے کہ اس مسئلے سے بچنے کا حل انتہائی آسان ہے اور وہ ہے سن گلاسز کا استعمال خاص طور پر 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو تو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ نیند کی کمی بھی چشمے لگنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply