یونان میں دوران کھدائی ارسطو کی قبر دریافت

یونان میں دوران کھدائی ارسطو کی قبر دریافت

یونان میں دوران کھدائی ارسطو کی قبر دریافت

ایتھنز ۔۔۔ نیوز ٹائم

طب، حیاتیات، طبعیات، لسانیات اور فلسفے سمیت درجنوں علوم کی سائنسی بنیاد رکھنے والے عظیم یونانی، philosopher Aristotle کا مقبرہ اڑھائی ہزار سال بعد  یونان کے شہر Agora کے قریب دریافت کر لیا گیا۔ اخبار دی Mirror کے مطابق اس سے پہلے ماہرین آثار قدیمہ کا خیال تھا کہ ارسطو کو کسی دیگر علاقے میں دفن کیا گیا  لیکن دو دہائیوں سے جاری کھدائی میں بلاآخر کامیابی حاصل ہو گئی ہے Agora شہر کے علاقے Stagira میں ارسطو کا مقبرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ یہی جگہ عظیم فسلفی کی جائے پیدائش بھی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ Stagira کے لوگوں نے ارسطو کی باقیات کو کسی اور علاقے سے یہاں لا کر دفن کیا۔ مقبرے کی تعمیر نہایت شانداز نظر آتی ہے، البتہ زمانے کی دست برد نے اسے خاصا متاثر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبرے کے اہم حصے اور خصوصاً 30 فٹ بلند گنبد کے آثار، اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تاریخ والوں کا کہنا ہے کہ مقبرے کو Byzantines حکمرانوں کے دور میں خاصا نقصان پہنچایا گیا۔

No comments.

Leave a Reply