مصر: اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت 36 کارکنوں کو عمر قید

اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع

اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت 36 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سانحہ Ismailia کے نام سے مشہور کیس سماعت کرنے والی عدالت نے اخوان المسلین کے سربراہ محمد بدیع اور دیگر ساتھیوں پر امن و امان میں خلل ڈالنے، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو طاقت کے استعمال پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پانچ جولائی 2013ء کو Ismailia کے گورنر ہائوس کے سامنے سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی فورس کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ مصر کی ایک عدالت نے اتوار کے روز بھی اخوان المسلمین کے 8 ارکان کو دہشت گردی کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔ مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اخوان المسلمون کے سینکڑوں حامیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی اور قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے مصری عدالتوں کے فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply