شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی بہن کی امریکی باسکٹ بال ریٹائرڈ ڈینس روڈمین سے شادی کا اعلان

امریکی باسکٹ بالریٹائرڈ کھلاڑی ڈینس روڈمین اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان

امریکی باسکٹ بال ریٹائرڈ کھلاڑی ڈینس روڈمین اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کی باسکٹ بال Association (این بی اے) کے 55 سالہ ریٹائرڈ کھلاڑی Dennis Rodman نے شمالی کوریا کے آمر Kim Jong Un کی 29 سالہ بہن سے شادی کا اعلان کیا ہے۔ Kim Jong Un کے دوست اور بہنوئی Dennis Rodman نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کم جونگ ان کی ہمشیرہ Kim Yo-jong کے ساتھ گزشتہ دور برسوں سے خفیہ معاشقہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر Kim Jong Un نے بھی اپنی ہمشیرہ سے شادی کی اجازت دے دی ہے۔Dennis Rodman نے کہا کہ میں انتہائی مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ تین ناکام شادیوں کے بعد بالاخر میں زندگی کی محبت ڈھونڈ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں Kim Yo-jong اور Kim Jong Un کے ساتھ نیا خاندان تلاش کر لیا ہے اور مجھے زندگی میں اس سے بڑی خوشی کبھی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے Kim Yo-jong اور Kim Jong Un ایک فرشتہ اور شمالی کوریا میرے لیے جنت کی طرح ہے۔ مجھے جس کی تلاش تھی بالآخر مجھے وہ مل گئی ہے۔ Kim Yo-jong کی شادی سے متعلق افواہوں نے گزشتہ روز میڈیا کی کافی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق Kim Jong Un ایک ٹی وی شو ” The Bachelor” میں اپنی بہن کی نیلامی کے لیے بولی لگائی تھی اگرچہ یہ رپورٹس من گھڑت ثابت ہوئی ہیں لیکن ان افواہوں نے اس کی ازواجی حیثیت پر کافی سوال کھڑے کیے تھے اور یہی وجہ ہے کہ Kim Yo-jong نے اب باقاعدہ شادی کا اعلان کر دیا۔ جنوبی کوریا کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق مس Kim Yo-jong پر پروپیگنڈہ اور Kim Jong Un کی تقرری اور ترقی کا بھی الزام ہے۔ علاوہ ازیں کم Kim Yo-jong ، Dennis Rodman اور اس کے بھائی کے درمان دوستی قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور آج کا یہ اعلان بھی واضح طور پر اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے۔ واضح رہے مس Kim Yo-jong حال ہی میں شمالی کوریا کی مرکزی کمیٹی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی Kim Jong Un کی خالہ کا گزشتہ برسوں سے امریکہ میں کاروبار کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply